تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:18

کاروباری ماحول؛ پاکستان کی پوزیشن میں 10 درجے تنزلی

جیو نیوز - نیویارک.......عالمی بینک کی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کاروبار ی ماحول کے اعتبار سے سازگار ممالک کی فہرست میں 128 ویں سے 10 درجے نیچے 138 ویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

عالمی بینک نے 189ممالک کی درجہ بندی پر مشتمل اپنی رپورٹ ’’ڈوئنگ بزنس 2016‘‘ جاری کی ہے جس میں پاکستان گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 درجے تنزلی کے بعد 128 ویں سے 138 ویں پوزیشن پر آگیا ہے، سب سے زیادہ ابتری سرحدپارتجارت کے اشاریے میں آئی ہے۔

بھارت کی رینکنگ 4 درجے اضافے سے 130 ویں اور چین کی پوزیشن میں 6 درجے بہتری کے بعد 84 ہوگئی۔ رپورٹ میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سنگاپور کو کاروبار کے لیے دنیا کی سب سے بہترین جگہ قرار دیا گیا ہے۔ دنیا میں کاروبار کے لیے بدترین جگہ اریٹیریا کو قرار دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.