29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:19
ایران کی چاہ بہار اور گوادر پورٹ بہنوں جیسی ہیں،نوازشریف
جیو نیوز - اسلام آباد.......وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران کی چاہ بہار اورپاکستان کی گوادر پورٹس کی مثال بہنوں جیسی ہے، یہ آنے والے دونوں میں ایک دوسرے کی مدد کریں گی۔
وزیراعظم نواز شریف سے سیکرٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل آف ایران رئیر ایڈمریل علی شامخانی نے پرائم منسٹر ہاوس میں ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ پاکستان اور ایران کی تاریخ اور ثقافت ملتی جلتی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، آپریشن ضرب غضب کے بہت اچھے نتائج حاصل کیے ہیں۔
علی شامخانی نےکہاکہ دہشت گردی دونوں ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے، پرامن افغانستان پاک ایران تعلقات کی پہلی ترجیح ہے۔