29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:19
ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7 نومبر تک اعشاریہ تین فیصد رہے گی
جیو نیوز - اسلام آباد......ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7 نومبر تک اعشاریہ تین فیصد رہے گی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے توسیع کی منظوری دے دی ۔
چونسٹھ ہزار میٹرک ٹن گندم اقوام متحدہ کے ذریعے فاٹا اور خیبرپختونخوا میں آئی ڈی پیز کو مہیا کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اسلام آبادمیں ہوا۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7 نومبر تک اعشاریہ تین فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی ، اس مدت میں مزید توسیع کیلئےپارلیمنٹ سے منظوری لیناہوگی ۔
اجلاس میں کاٹن سے متعلق مصنوعات پر دس فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے اور تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کے لیے اٹھارہ ارب روپے قرض کے لیے حکومتی ضمانت کی منظوری بھی دے دی گئی۔