تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:20

جرمنی پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کرے گا

جیو نیوز - برلن...........جرمنی نے پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے11 ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیاہے ۔

جمعہ کو یہاں برلن میں جرمنی کے ڈپٹی وزیر ترقیاتی امور تھامس سلبرہارن اور پاکستان کے سیکرٹری اقتصادی و بین الاقوامی امور سلیم سیٹھی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے مطابق جرمنی پاکستان کو ترقیاتی تعاون کی مد میں 2015-16ءمیں 94ملین یورو ( 11 ارب روپے) کے فنڈز فراہم کرے گا۔

دو جرمن کمپنیاں جی آئی ذیڈ اور کے ایف بی بینک ان فنڈز کو پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کریں گی۔جرمن ڈپٹی وزیر ترقیاتی امور تھامس سلبرہارن نے کہا کہ ہم نے کامیابی سے باہمی مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جس کے نتیجے میں جرمنی پاکستان میں 94ملین کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.