2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:55
ایل پی جی کی قیمت میں 8 روپے کلو کا اضافہ
جیو نیوز - اسلام آباد......ایل پی جی مارکٹینگ کمپنیوں نےدرآمدی ڈیوٹی اورطلب میں اضافے کو جواز بناتےہوئے ایل پی جی کی قیمت میں 8 روپے کلو کا اضافہ کر دیا۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن عرفان کھوکھرنےبتایاکہ ایل پی جی کےگھریلوسلنڈرکی قیمت میں 100 روپےجبکہ کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 400 روپےفی سلنڈر اضافہ ہوگیاہے،جس کے بعد ایل پی جی کی لاہورمیں قیمت90 روپے،کراچی میں 85 روپے،جنوبی پنجاب میں 100 اور شمالی علاقہ جات میں 120 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔
عرفان کھوکھر کاکہناتھاکہ ایل پی جی کی درآمد پر6 فی صد انکم ٹیکس لاگوکر دیا گیا ہے جس کا بوجھ صارفین پر ڈالا جا رہا ہے،اوگرا اس کا نوٹس لیتےہوئےقیمت کو مزید بڑھنے سےروکے۔