3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:4
پی ایس او کے7 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نوٹی فی کیشن جاری
جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیر اعظم سے منظوری کے بعد وزارت پٹرولیم نے پی ایس او کے سات رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نوٹی فی کیشن جاری کر دیا۔ رواں برس فروری میں آنے والے پٹرول بحران کے وزیر اعظم کے حکم پر پی ایس او بورڈ تحلیل کر دیا گیا تھا ۔
وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق پی ایس او کے سات رکنی بورڈ میں وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک ، اوجی ڈی ایل کے ایم ڈی زاہد میر ، ڈی جی آئل ، حال ہی میں ریٹائر ہونے والے سیکرٹری منصوبہ بندی حسن نواز تارڑ ، ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق اور وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کا ایک ایک ایڈیشنل سیکر ٹری شامل ہے، بورڈ اپنے پہلے اجلاس میں چیئرمین کا انتخاب کرے گا۔