3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:48
فش ہاربر پر صفائی کے بہتر انتظامات کیلئےحکومت سندھ کو خط
جیو نیوز - کراچی......فش ہاربر پر صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا، مطلوبہ معیار حاصل ہوتے ہی یورپ کیلیے ایکسپورٹ کی اجازت دے دیں گےیہ بات سیکریٹری پورٹ اینڈ شپنگ، خالد پرویز نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ یورپی یونین کی ایکسپورٹ پابندی کے بعد ہی صفائی پر توجہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے بہتری کیلیے کام کر رہے ہیں اور میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کراچی فش ہاربر پر صفائی ستھرائی کو مانیٹر کر رہا ہے، خالد پرویز نے بتایا کہ صفائی کا مطلوبہ معیار حاصل ہوتے ہی یورپ ایکسپورٹ کی اجازت دے دی جائے گی۔