3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:20
ایس ای سی پی نے تمام اسٹاک ایکس چینجز کے انضمام کی اصولی منظوری دیدی
جیو نیوز - کراچی........سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج کے انضمام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق پیر کے روز منعقدہ اجلاس میں تینوں اسٹاک ایکس چینجوں کے انضمام سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج بنانے کی اصولی منظوری دی گئی ۔
اب تینوں متعلقہ اسٹاک ایکس چینجز اپنی اپنی انضمام کی اسکیموں کو عوام الناس کی معلومات کے لئے کم از کم دو قومی اخبارات اور دو قومی سطح کے انگریزی اخبارات میں شائع کروائیں گی۔ جس پر 15دن کے اندر اندر اعتراضات کیے جاسکیں گے۔