تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:0

سیمنٹ کی درآمد پر 20فیصد ریگولیٹری عائد کرنےکا مطالبہ

جیو نیوز -  کراچی ........ٓآل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی امپورٹ پر 20فیصد ریگولیٹری عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایسوسی ایشن ترجمان کے مطابق زیادہ کاروباری اخراجات کی وجہ سے پاکستان کی سیمنٹ انڈسٹری دیگر ملکوں بشمول بھارت، ایران، یو اے ای کے مقابلے میں اپنی مسابقتی خصوصیات کھورہی ہے۔ حکومت کی طرف سے انڈسٹری کے لیے توانائی کی قیمت میں کمی کی جائے اور وہ گیس پر عائد جی آئی ڈی سی ختم کرے۔ کوئلے پر کسٹم ڈیوٹی ختم کی جائے اور سیمنٹ کی بحری راستے  سے برآمدات پر 5 فیصد کی چھوٹ دی جائے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ حکومت کسٹم ڈیوٹی کے علاوہ 20 فیصد کی ریگولیٹری ڈیوٹی بھی سیمنٹ کی امپورٹ پر نافذ کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.