تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:16

بجلی 2روپے88پیسے سستی کرنے کا نوٹی فی کیشن جاری

جیو نیوز - اسلام آباد.......نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2روپے88پیسے سستی کرنے کا نوٹی فی کیشن جاری کر دیا۔

نیپرا کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کمپنیوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ نومبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو یہ ریلیف منتقل کریں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور تمام زرعی صارفین کو یہ ریلیف نہیں ملے گا ، نیپرا فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.