6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:35
پاکستان نے اضافی ٹیکس لگانے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا
جیو نیوز - اسلام آباد....... پاکستان نے 40ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پہلی سہ ماہی میں 40 ارب روپے کے شارٹ فال پر تحفظات تھے، پاکستان کو مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے آئی ایم ایف کے مطالبات ماننے پڑے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے پر بھی تحفظات ظاہر کیے، آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر چھ ماہ کی درآمدات کےبرابر ہونے چاہییں، مطالبات مانے جانے پر 502 ملین ڈالر کی قسط کی سفارش کی گئی ہے۔