تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:59

چین اب پاکستان میں گدھوں پر بھی سرمایہ کاری کریگا

جیو نیوز - پشاور.......پالنے پوسنے کیلئے استعمال ہو گی پاکستان کی زمین اور گدھے جائیں گے سیدھے چین۔ پاکستان میں ہوگی چینی سرمایہ کاری لیکن اب کے بار آئی ہے گدھوں کی باری۔

چینی دوستوں نے خیبرپختونخوا والوں کو کی ہے ایک دلچسپ پیشکش ، بولے صوبے میں گدھے بڑھائو اور خوب پیسے کمائو۔ پشاور میں چینی سرمایہ کاروں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو پیسے کمانے کا آسان طریقہ بتایا، کہا کہ چین والوں کو گدھوں کی ضرورت ہے، پیسہ ہم لگاتے ہیں،گدھوں کے فارم بناتے ہیں۔

گدھوں کو پال پوس کر جوان کرنا آپ کا کام، پھر کھرے کر لیں ہم سے دام، جتنے چاہے چین کو گدھے بھجوائیں اور زرمبادلہ کمائیں ۔ پرویزخٹک کو بھی پیشکش پسند آئی اور کام آگے بڑھانے کا وعدہ کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.