7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 23:32
وفاقی وزیر کابندرگاہوں کے چارجز کم کرنے کا عندیہ
جیو نیوز - کراچی .......وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ سینیٹر کامران مائیکل نے مقامی بندرگاہ کے چارجز کو یکساں کرکے خطے کی دیگر بندرگاہوں سے کم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بندرگاہوں کی مسابقت بڑھانے اور متحرک رہنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے ۔
گزشتہ روز کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاز رانی بندرگاہ سیکٹر کو معیشت کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے عزائم ہیں کہ اس اہم سیکٹر کو جدید کارپوریٹ بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے آئی سی ٹی نے 17سال بعد ایک کروڑ کنٹینروں کی ہینڈلنگ ریکارڈ کر کے ایک عظیم و شان سنگ میل کا حصول ممکن بنایا ہے۔کے آئی سی ٹی سے 1998 میں teu 15.793 کنٹینروں کی ہینڈلنگ کے آئی سی ٹی سے ہوئی تھی اور آج 17سال بعد یہ نجی ٹرمینل ایک کروڑ کنٹینروں کی ہینڈلنگ کر چکا ہے جو کہ بلا شبہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل شفقت جاوید نے کہا کہ ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینلز کے قیام سے نئے گہرے پانی کی بندرگاہ سے کراچی بندرگاہ ٹرانس شپمینٹ کارگو کی ہینڈلنگ کا آغاز کر دے گا۔ نئے میری ٹائم حب کے طور پرابھر کرسامنے آئے گا۔