تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:19

سندھ:رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن تین روز بند رہیں گے

جیو نیوز - کراچی .......کراچی سمیت صوبے بھر میں رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن تین روز بند رہیں گے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن منگل، جمعرات اور ہفتے کے روز بند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق سی این جی اسٹیشن صبح آٹھ بجے سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.