تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 17:31

سردی میں اضافے کے باوجود بجلی کاشارٹ فال برقرار

جیو نیوز - لاہور...... سردی میں اضافے کے باوجود بجلی کی ڈیمانڈ اورسپلائی میں فرق ختم نہیں ہو سکا،بجلی کا شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے۔

پیپکو حکام کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 3500 میگاواٹ ہونے کی وجہ سے شہروں اور دیہات میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں او ر دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی بندش معمول ہے۔عوام پریشان ہیں کہ سردی میں بجلی کیوں پوری نہیں ہو پار رہی ۔

شارٹ فال ختم نہ ہونے کی وجہ پیپکو حکام یہ بتاتے ہیں کہ ہائیڈل پیداوار کم ہے اور تھرمل پاور ہائوسز پوری صلاحیت سے نہیں چل رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.