تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:50

حکومت اور شوگر ملز مالکان میں تنازع شدت اختیار کر گیا

جیو نیوز - لاہور........حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ، معاملات طے نہ ہونے پر مالکان نے نومبر میں کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین جاوید کیانی کا کہنا ہے کہ شوگر انڈسٹری نامساعد حالات سے گزر رہی ہے ۔ اسی لئے کسانوں کو بروقت ادائیگیاں نہ ہو پائیں اور سبسڈی کے باوجود ساڑھے 6 لاکھ ٹن چینی بھی برآمد نہ کر سکے۔

جاوید کیانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے ،گنے کی قیمت کا تعین تمام صوبوں میں یکساں ہونا چاہئے اور پچھلے 3 سال سے قابل ادائیگی ریبیٹ ملوں کو فوری ادا کی جائے ۔ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو پنجاب میں کرشنگ سیزن کے آغاز میں تاخیر ہوسکتی ہے اور ذمے دار حکومت ہو گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.