10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:43
پاکستان عالمی تجارتی قوانین کے کمیشن کا رکن منتخب
جیو نیوز - نیو یارک......پاکستان 6 سال کے لیے اقوام متحدہ کے عالمی تجارتی قوانین کے کمیشن کا رکن منتخب ہوگیا ۔پاکستان کا انتخاب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے دوران عمل میں آیا۔
پاکستان 2016 سے 2022 تک 6 سال کے لیے کمیشن کا رکن رہے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کمیشن آن انٹرنیشنل ٹریڈ لاء میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا ۔ اقوام متحدہ کے عالمی تجارتی قوانین کا کمیشن 23 ارکان پر مشتمل ہے جن میں امریکا ،آسٹریلیا ، برازیل ، بھارت ، چلی ، اسرائیل ، ایران ، اٹلی ، اسپین اور ترکی شامل ہیں ۔