تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:32

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی تا اکتوبر ساڑھے 6 ارب ڈالر بھیجے

جیو نیوز - کراچی.....رواں سال جولائی سے اکتوبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ساڑھے6 ارب ڈالر وطن بھیجے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ساڑھے 6 ارب ڈالر کی یہ رقم گزشتہ سال کے اسی عرصے میں بھیجی گئی رقم سے 5 فیصد زیادہ ہے۔

اکتوبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ڈیڑھ ارب ڈالر وطن منتقل کیے، سب سے زیادہ رقم خلیجی ممالک کے علاوہ امریکا اور برطانیہ سے پاکستان بھیجی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ترسیلات کی یہ رقم روپے کے استحکام کیلئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.