تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:21

یورپی یونین کو پاکستانی پھلوں کی برآمد پر پابندی کا خطرہ ٹل گیا

جیو نیوز - کراچی......یورپی یونین کو پاکستانی پھلوں کی برآمد پر پابندی کا خطرہ ٹل گیا، فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالوحید کا کہنا ہے کہ معیار میں بہتری سے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایک بیان میں عبدالوحید نے کہا کہ ہاٹ واٹرپلانٹس سےپھلوں کی شیلف لائف میں اضافہ ہوا ہے، حکومت کے بہتراقدامات سےآم کی برآمد نمایاں طور پر بڑھی ہے ۔

رواں سال 6 ہزار 85 ٹن آم یورپ اور 12 ہزار 878 ٹن آم ایران برآمد کیےگئے، بہترپیکیجنگ کےباعث متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں آم کی ریکارڈ قیمت ملی۔

عبدالوحید نے کہا کہ پھلوں کی برآمدات میں اضافے کے لیے وزیر اعظم کےدیےگئےروڈ میپ کاتسلسل ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.