12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:5
گوادر : فری انڈسٹریل زون کیلئے 650 ایکڑ زمین چین کے حوالے
جیو نیوز - کوئٹہ.......اکنامک کوریڈور کے تحت گوادر میں فری انڈسٹریل زون کیلئے 650 ایکڑ زمین چین کے حوالے کر دی گئی ہے۔
پورٹ حکام کے مطابق فری زون میں سرمایا کاری اور امپورٹ پر ٹیکس نہیں ہو گا۔ زون میں فش پراسیسنگ پلانٹ کی تعمیر کے معاہدے پر دست خط ہوچکے ہیں جس کے تحت چینی کمپنیاں پلانٹ کی تعمیر اگلے سال تک مکمل کریں گی ۔
حکام نے بتایا کہ فری زون میں لاجسٹک سینٹر اور ابتدائی انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلیے بھی معاہدےطے پاگئے ہیں۔