تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:49

ریلوےکی 250 نئی کوچز فلیٹ میں شامل کرنے کی منصبوبہ بندی

جیو نیوز - اسلام آباد.......پاکستان ریلوے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے 250نئی کوچز کو فلیٹ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس حوالے سے پی سی ون منصوبہ بندی ڈویژن کو بھیجا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق 180کوچز مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی اور آئندہ سال کیرج فیکٹری میں کوچز تیار ہونا شروع ہوجائیں گی۔

ریلوں کے نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں ریل گاڑیوں کی مانیٹرنگ کا نظام تشکیل دیا جائیگا ۔ پرانے انجنوں کی مرمت و بحالی کا کام بھی کیا جا رہا ہے جبکہ نئے انجن بھی خریدے جائیں گے جبکہ ریلوے ٹریکس کی مرمت و بحالی کا کام بھی کیا جا رہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.