12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 20:20
قائم علی شاہ کی چین کو کیٹی بندر گاہ کی تعمیر کی دعوت
جیو نیوز - کراچی...... وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علیشاہ نے چین کو دعوت دی ہے کہ وہ گوادر کی طرح کیٹی بندر کی قدیم بندرگاہ کی تعمیر و ترقی پر بھی توجہ دے۔
یہ بات کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ نے پاک چین اقتصادی راہ داری کے تحت دونوں ممالک کے مابین معاہدوں کے موقع پر خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کیٹی بندر ایک اہم اور پرانی بندرگاہ ہے جس پر چین کو توجہ دینی چاہیے۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ 350 کلومیٹر طویل کراچی سکھر شاہ راہ کی تعمیر کو بھی اکنامک کوریڈور منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔اس سے قبل چین اور پاکستان نے اورنج لائن منصوبے پر ابتدائی معاہدےسمیت توانائی اور دیگر منصوبوں کے معاہدوں پر دست خط کیے۔