13 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:4
پاکستان کیلئے بجٹ سپورٹ، ورلڈ بینک سے 50کروڑ ڈالر منظور
جیو نیوز - اسلام آباد........ورلڈ بینک نے پاکستان کےلیے50 کروڑڈالر بجٹ سپورٹ کی منظوری دے دی ہے، رقم توانائی کے شعبے پر خرچ کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے لیے50 کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ کی منظوری دے دی، رقم پاکستان میں اقتصادی شعبے کی اصلاحات کے سبب دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ رقم پاکستان میں توانائی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی۔