تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:4

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی

جیو نیوز - سڈنی......پیرس حملوں کے باعث ایشیائی مارکیٹس میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا۔آسٹریلیا کی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی دیکھی گئی۔ اے ایس ایکس ٹو ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کوریا ، ہانگ کانگ، ٹوکیواور دیگر ایشیائی مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ پیرس حملے کے بعد وال اسٹریٹ مارکیٹ مندی پر بند ہوئی، اس لیے ایشیائی مارکیٹس میں منفی رجحان متوقع تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.