16 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:43
نثار محمد خان فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین تعینات
جیو نیوز - اسلام آباد......ممبرکسٹمز نثار محمد خان کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین تعینات جبکہ طارق باجوہ کو سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن بنادیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق طارق باجوہ سیکریٹری اقتصادی امورڈویژن کے علاوہ ورلڈ بینک کے بورڈ آف گورنرز میں وزیر خزانہ کے متبادل گورنر کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔ سلیم سیٹھی کو چیئرمین حکومتی اصلاحات کمیشن تعینات کیا گیا ہے ۔