تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:21

پاکستان اسٹیل :ملاز مین کو 3ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی

جیو نیوز - کراچی.......پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو 3ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی ، ملاز مین کا کہنا ہے کہ اگست، ستمبر، اور اکتوبر کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں جبکہ نومبر بھی ختم ہورہا ہے۔

ترجمان پاکستان اسٹیل عبدالحفیظ شاہ نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے توقع ہے کہ آئندہ ای سی سی کے اجلاس میں تنخواہوں کی منظوری مل جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.