26 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:16
قطر سے درآمد ایل این جی کی قیمت کی تفصیل جیو نیوز نے حاصل کرلی
جیو نیوز - اسلام آباد .....قطر سے درامد کی جانے والی ایل این جی کی قیمت کی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کرلیں،درآمد ہونے والی ایل این جی کی قیمت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کے 14 فیصد تک ہوگی۔
قطرسےایل این جی کی درامد کےمعاہدے کی کل مالیت 16 ارب ڈالر ہوگی،ایل این جی کی درامدی قیمت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کا 13 اعشاریہ 6 فیصد سے14 فیصد تک ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں ایل این جی کی درامدی قیمت کی منظوری دینا تھی، تاہم ای سی سی نے قیمت سے متعلق معاہدہ قانونی رائے کے لیے وزارت قانون کو بھجوا دیا، جو اب 27 نومبر کو ای سی سی میں دوبارہ پیش ہوگا اور تب ہی اہل این جی کی درآمدی قیمت کی حتمی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔