26 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:48
نندی پور پاور ہاوس کا نظام نجی کمپنی الباریو کے سپرد کردیا گیا
جیو نیوز - لاہور .....نندی پور پاور ہاوس کا نظام نجی کمپنی الباریو کے سپرد کردیا گیا ،جس نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نندی پاور ہاوس کا نظام نجی کمپنی کو دینے کے ساتھ ہی چین سے30کروڑ روپے میں تربیت حاصل کرنے والے مقامی عملے کو فارغ کردیا گیا ہے ۔
ماہرین نے اس اقدام کے حوالے سے کہا کہ قواعد و ضوابط کے برعکس پاور ہاوس کو نجی کمپنی کے سپرد کیا گیا ہے۔