تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 10:36

اوپیک کے فیصلے نے تیل کی قیمتیں پھر گرا دیں

جیو نیوز - نیویارک…تیل برآمدکرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی طرف سے تیل کی پیداوارمیں کمی نہ لانے کے فیصلے نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں پھر گرا دیں۔

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں یوایس بنچ مارک کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں اوپیک کا فیصلہ سامنے آنے کے ساتھ ہی 2 اعشاریہ7 فیصد یا سوا ڈالر فی بیرل گر گئی اور اس کی جنوری کے لئے سپلائی 39اعشاریہ97 ڈالر پر بند ہوئی جبکہ انٹرنیشنل بنچ مارک فار آئل برنٹ نارتھ سی کروڈ کی جنوری کے لئے سپلائی کی قیمت میں لندن مرکنٹائل میں84 سینٹ (1اعشاریہ9فیصد)تک گر کر 43 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.