10 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 11:0
قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح رواں سال دوسری مرتبہ کمی
جیو نیوز - اسلام آباد.....قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ایک سال کےدوران دوسری مرتبہ کمی کردی گئی ہے ۔
وزارت خزانہ کے مطابق بہبود پنشنرز اور بیواوں کے ماہانہ سیونگ اکاونٹ کے منافع میں 1لاکھ روپے پر 880روپے منافع ملے گا۔ اسی طرح بچت سیونگ اکاونٹ میں ایک لاکھ روپے پر 565روپے منافع ملے گا۔
6ماہ کے لیے خریدے جانے والے 1لاکھ روپے کے سیونگ سرٹیفیکیٹ پر 2880روپے ملیں گے۔