تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 13:15

جولائی تا نومبر 2015، ترسیلات زر میں 7.6 فیصد اضافہ

جیو نیوز - کراچی.......جولائی تا نومبر 2015، ترسیلات زر میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔جولائی تا نومبر کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے رقوم 7.6 فیصد اضافے کے ساتھ 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سمندر پاکستانیوں نے 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم وطن بھجوائی ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران یہ رقم ساڑھے سات ارب ڈالر تھی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد سب سے زیادہ ترسیلات امریکا اور برطانیہ سے موصول ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.