تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 3:15

سیمنٹ کی قیمت کم کر کے عوام کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے

جیو نیوز -   کراچی ........سابق صدرایف پی سی سی آئی،سینیٹر حاجی غلام علی اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سیمنٹ کی برآمدات میں کمی آئی ہے جبکہ مقامی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

موجودہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 15.64 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پہلے عشرے میں 14.77 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ سال 14 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔

سینیٹر حاجی غلام علی اور میاں زاہد حسین نے  مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے سیمنٹ سیکٹر کا منافع بڑھ گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت 49 ڈالر فی ٹن تک گر گئی ہے جبکہ مزید کمی کا امکان ہے اسلئے سیمنٹ کی قیمت کم کر کے عوام کو اسکا فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.