تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 21:33

تاجروں کے ساتھ معاملات طے پا گئے:اسحاق ڈار

جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بینک ترسیلات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، اب صرف قانونی نکات دیکھنے ہیں۔

بینک ترسیلات پر ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں نے ایک بار پھر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مذاکرات کیے۔

اس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تاجروں میں پایا جانے والا خوف ختم کریں گے، معاملات طے ہوگئے ہیں اب صرف قانونی نکات دیکھنے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.