21 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 1:48
پی آئی اےنج کاری:ملازمین کاایک مرتبہ پھر احتجاج کا اعلان
جیو نیوز - کراچی.....پی آئی اے ایکشن کمیٹی نے پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آج سے ایک مرتبہ پھر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کراچی میں ہوا ۔ اجلاس میں پی آئی کی مجوزہ نجکاری پر غورکیا گیا ۔
ایکشن کمیٹی نے پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے آج سے پی آئی ملازمین ہیڈ آفس کے علاوہ ملک بھر میں پی آئی اے کے دفاتر میں صبح سے احتجاج کریں گے۔