21 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 17:15
گیس کابحران شدید،لاہور کےبیشتر علاقےگیس سےمحروم
جیو نیوز - لاہور......گیس کابحران شدت اختیارکرگیا۔لاہور کےبیشتر علاقےگیس سے محروم ہیں۔صارفین کہتےہیں کہ ناشتے اور رات کےکھانے کےلئے تو گیس ملنی چاہئے۔
توانائی امورکے ماہرین کاکہناہےکہ بحران کے ذمے دار اوگرا اورسوئی گیس حکام ہیں۔سردی میں تیزی آتےہی سوئی گیس یوں غائب ہوئی جیسے گدھے کے سر سےسینگ۔
صارفین کہتے ہیں کہ سال بھرسوئی گیس حکام کروڑوں روپےسسٹم پر لگانے کے دعوے کرتے رہتے ہیں لیکن سردیاں آنے پر نتیجہ پھر وہی دھاک کے تین پات۔
صارفین کہتےہیںکہ ہیٹر اور گیزر کےلئے تو کجا، انہیں تو ناشتہ اور کھانا تیارکرنے کے لئےبھی گیس نہیں مل رہی۔
ماہرین توانائی امور کاکہنا ہے کہ موجودہ بحران کی ذمے داری اوگرا اور سوئی گیس حکام پر عائد ہوتی ہے،ان کی غلط پالیسیوں کےباعث گیس کی قلت کم ہونے کی بجائےمزید بڑھی ہے۔