تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 19:49

آرڈیننس سے کوئی قیامت نہیں آ جائے گی، چیئرمین پی آئی اے

جیو نیوز - کراچی.........چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا کہنا ہے صدارتی آرڈیننس سے پی آئی اے میں کوئی قیامت نہیں آجائے گی،4 دسمبر کے صدارتی آرڈیننس کے بعد پی آئی اے قانونی طور پرکارپوریشن سے لمیٹڈ کمپنی بن چکی ہے۔

چیئرمین پی آئی اے کا جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ بورڈ اجلاس روکنے سے پی آئی اے کی یہ حیثیت تبدیل نہیں ہوگی۔

پی آئی اے انتظامیہ اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے بعد پی آئی اے ہیڈ آفس کی تالابندی ختم کردی گئی، چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر دو روز بعد اپنے دفتر میں بیٹھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بدھ کو اسلام آباد میں صدارتی آرڈیننس پر ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کھلے دل سے ہوں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.