تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
23 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 2:37

ڈیپ سی ٹرالرز کیخلاف ماہی گیر آج احتجاج کریں گے

جیو نیوز - کراچی .........وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر ڈیپ سی فشنگ ٹرالر کو لائسنس دے دیئے،42  میں سے  6ٹرالر فشنگ کے لئے کورنگی فش ہاربر پہنچ گئے، جس پر ماہی گیروں میں تشویش لہر پائی جاتی ہے ، نئی صورتحال پر ماہی گیروں نے 23دسمبر بدھ کو کورنگی فش ہاربر  احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سمندر میں مچھلی کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں ایسے حالات میں ڈیپ سی فشنگ ٹرالرز کو لائسنس دیکر ماہی گیروں کے روزگار اور معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.