تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 7:32

گھریلو صارفین کی گیس ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں، خاقان عباسی

جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی وزیر پیڑولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب پاکستانیوں کا حق ہے کہ گیس ان کے گھروں تک پہنچے،ا س کے بعد گیس پیدا کرنے والے صوبوں کی دیگر ضروریات پوری کی جائیں ۔

اسلام آبادمیں جیونیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر پٹرولیم کاکہنا تھاکہ دیگر تمام سیکٹرز کو گیس بند کرنے کے باوجود پنجاب میںگھریلو صارفین کوگیس کی فراہمی طلب سے دوتہائی کم ہے۔

آرٹیکل 158کی بنیادی روح بھی یہی تھی کہ پہلے ملک بھر کے گھریلو صارفین کی گیس ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں تاکہ سردیوں میں یہ مسئلہ حل ہوجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.