29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 9:4
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر،پاکستانی عوام فائدے سے محروم
جیو نیوز - لاہور.......عالمی منڈی میں تو تیل کی قیمتیں کافی عرصہ سےکم ترین سطح پردیکھی جا رہی ہیں،لیکن پاکستان میں نہ تو اس تناسب سےقیمتیں نیچےآئیں اور نہ ہی مہنگائی کا زور ٹوٹا۔
عالمی منڈی میں تیزی سےکم ہوتی تیل کی قیمتیں دیکھ کرعام آدمی نے بھی امیدیں لگا لی تھیں کہ پاکستان میں مہنگائی کا زورٹوٹے گا، تیل سستا ہو گاتو اس کےاثرات تمام اشیاء کی قیمتوں پر پڑیں گے،مگرعالمی منڈی میں تیل سستا ہونےکا اصل فائدہ کوئی اور لےگیا،ابھی تک عوام فائدے سے محروم ہیں۔
ماہرین کہتےہیں کہ تاجروں اورمینوفیکچررزنے تیل سستا ہونے کا فائدہ تو اٹھایا، مگر اشیاء کی قیمتیں کم نہ کیں، انتظامیہ بھی ناجائز منافع خوروں پر ہاتھ ڈالنےمیں ناکام رہی۔
ماہرین کاکہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید20 روپے فی لیٹرکمی آنا چاہئے تھی، مگر ایسا کیوں نہ ہوسکا، اس کی وضاحت ایف بی آر اور وزارت پٹرولیم ہی کر سکتی ہے۔