تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 13:53

ای ریٹرن کے ذریعے گوشوارے جمع کرانے والے 5لاکھ ہوگئے

جیو نیوز - اسلام آباد ........ایف بی آر میں الیکٹرانک ریٹرن ( ای۔ ریٹرن ) کے ذریعے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ سال صرف 2 لاکھ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے بذریعہ ای۔ ریٹرن جمع کرائے تھے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس پیئرز کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے سہولت دی جا رہی ہے اور ایف بی آر میں ای ریٹرن کے ذریعے انکم ٹیکس گوشوارے ادا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.