30 جنوری 2016
وقت اشاعت: 1:4
نیپرا نےنومبرکیلئے بجلی کی قیمت میں 2روپے 6پیسے کمی کی منظوری دیدی
جیو نیوز - اسلام آباد......نیپرا نے نومبر کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں 2روپے 6پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کی۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی سستی کرنے سے صارفین کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، وزیر اعظم کی طرف سے 3 روپے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر سماعت فروری میں کریںگے۔
سی پی اے کی طرف سے بجلی کی قیمت میں 1روپے 98پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ’’کے الیکٹرک‘‘ کے کسی صارف پر نہیں ہوگا جبکہ بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے ان صارفین پر بھی نہیں ہوگا جو ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔