1 فروری 2016
وقت اشاعت: 15:5
حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے میں ناکام ہو گئی، سلیم مانڈوی والا
جیو نیوز - کراچی......پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم ایف بی آر کی ناکامی کا ثبوت ہے،حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایک بیان میں کہاہے کہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کی تھی،آج خود ٹیکس چھوٹ دے رہی ہے،حکومت آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس چھوٹ دینا بند کرے ۔