تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 فروری 2016
وقت اشاعت: 6:7

فلسطینیوں پر حملے میںملوث دواسرائیلیوں کے خلاف فردجرم عائد

جیو نیوز - تل ابیب ........اسرائیلی استغاثہ نے فلسطینیوں کے گھروں پر مسلح حملے کے الزام میں دو شدت پسند صہیونیوں کے خلاف قتل کا فرد جرم دائر کر دیا ہے۔

ان پر گزشتہ سال 31جولائی کو مقبوضہ مغربی کنارہ میں فلسطینیوںکے گھروں کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے جس میں ایک فلسطینی خاندان کے تین افراد شہید ہو گئے تھے جن میں 18ماہ کا علی دوابشاہ اور اس کے والدین سعد اور ریحام شامل تھے۔

اسرائیلی ریڈیوں کی اطلاعات کے مطابق 21سالہ آمیرام بین اللین کو اس قتل کی واردات کا قصور وار قرار دیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کا نام کم عمری کے باعث نہیں بتایا گیا جسے اس قتل کے واقع کا سہولت کار قرار دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.