تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 فروری 2016
وقت اشاعت: 2:1

سول ایوی ایشن کا شاہین ائیر لائن کی خراب کارکردگی پر اظہار ناراضگی

جیو نیوز - اسلام آباد..... ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ائیر لائن کی خراب کارکردگی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے پروازوں کو شیڈول کے مطابق چلانے اور دیگر سفری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے شاہین ائیرلائن کے چیئرمین نے ملاقات کی،ڈی جی نے ایئرلائن کی پروازوں میں تاخیر، شیڈول کے بغیر فلائٹس کی منسوخی اور کسٹمرز کی توقعات پوری نہ کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے ہدایت کی کہ شاہین ائیرلائن اپنی کارکردگی کو فوری بہتر بنائےاور کسٹمرز کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرے،ذرائع کے مطابق ڈی جی کی جانب سے دیگر نجی ائیر لائنز کو بھی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.