تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 فروری 2016
وقت اشاعت: 16:45

داعش نے پانچ مبینہ برطانوی جاسوس قتل کردیئے، ویڈیو بھی جاری

جیو نیوز - لندن........عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے 5 مبینہ برطانوی جاسوس قتل کردیئے جس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق دولتِ اسلامیہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکا اور ایک شخص برطانوی لہجے میں گفتگوکر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں برطانیہ کے لیے مبینہ جاسوسی کرنے والے پانچ افراد کی ہلاکت دکھائی گئی ہے۔یہ دس منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہے۔

ویڈیو میں موجود شخص برطانیہ پر حملوں کی دھمکی دیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ ڈیوڈ کیمرون کے نام پیغام ہے۔بعد میں ایک لڑکا دکھائی دیتا ہے جس کی آزاد ذرائع سے کوئی شناخت نہیں ہو سکی۔ وہ غیر مسلموں کو مارنے کے بارے میں بات کرتا ہے۔ادھر برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو میں موجود مواد کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.