تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 فروری 2016
وقت اشاعت: 5:25

اسٹیل ملز سے متعلق سندھ حکومت کانجکاری کمیشن کو خط

جیو نیوز - کراچی........پاکستان اسٹیل ملزکی نجکاری سے متعلق سندھ حکومت نے نجکاری کمیشن کو خط بھیج دیاہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ مراد علی شاہ نے چیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کو جوابی خط بھجوایاہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نجکاری کمیشن پاکستان سٹیل ملز کی 5سالہ بیلنس شیٹ ، تمام اثاثہ جات کی تفصیلات ، نجکاری کا ٹرانزیکشن اسٹرکچر ،ورکنگ پیپر، بحالی کا پلان اور ٹیکس پالیسی فراہم کی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سامنے رکھا جائے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشترکہ مفادات کونسل کی ڈسکشن بھی بھیجی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.