تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
10 فروری 2016
وقت اشاعت: 22:44

کراچی: جنگ اور جیو کی جانب سے جنگ ڈریم ہوم ایکسپو کا افتتاح

جیو نیوز - کراچی........ ایکسپو سینٹرکراچی میں جنگ اور جیو گروپ کی جانب سے جنگ ڈریم ہوم ایکسپو کا افتتاح مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبے نے وفاق کے خلاف بغاوت کی کوئی بات نہیں کی، پیپلز پارٹی،اپوزیشن کے گرینڈ الائنس سے ڈرنے والی نہیں ہے۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں جنگ اور جیو گروپ کی جانب سے جنگ ڈریم ہوم ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسپو کا افتتاح مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا مینڈیٹ حاصل کیا ہے، گرینڈ الائنس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ صوبوں نےوفاق کے خلاف کوئی بغاوت نہیں کی، ن لیگ کی نیت پر100 فیصد اعتبار نہیں ۔

مولا بخش چانڈیو نےڈریم ہوم ایکسپو میں آنے کی دعوت دینے پر جنگ اور جیو گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ایکسپو کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر شہری اپنے گھر سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں، میرا پیغام ہے کہ جیو اور جنگ کا یہ سفر تیزی سے کامیاب ہو۔

جنگ ڈریم ہوم ایکسپو کا انعقاد اسلام آباد اور لاہور میں بھی کیا جاچکا ہے۔کراچی میں یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.