تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 فروری 2016
وقت اشاعت: 15:14

گنے کی قیمت 180 روپے نہ دینے کیخلاف نوابشاہ میں احتجاج کا اعلان

جیو نیوز - حیدرآباد........ رہنماء پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹرعارف علوی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں کاشت کاروں کو گنے کی قیمت 180 روپے نہ دینے کے خلاف کل نواب شاہ میں احتجاج کیاجائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود سندھ حکومت گنے کی قیمت 180 کے بجائے 172 روپے دےرہی ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال میں دہشت گردوں کےعلاج سے عمران خان لاعلم تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردوں کا ڈسکاؤنٹ پر علاج کیا جارہاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.