14 فروری 2016
وقت اشاعت: 1:15
شامی وزیر خارجہپیر کو بھارت کے دورہ پر دہلی پہنچیں گے
جیو نیوز - نئی دہلی .......شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم پیرسے بھارت کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شام کے وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران بھارتی ہم منصب سشما سوراج اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرکے شام میں برسرپیکار عسکریت گروپوں کے خلاف شامی حکومت اور روسی فضائیہ کی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
شام کے وزیر خارجہ کی ملاقاتوں کے دوران بھارت اور شام کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔