تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 فروری 2016
وقت اشاعت: 4:17

دبئی میں منی لانڈرنگ پر منی ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ

جیو نیوز - دبئی.......دبئی میں منی لانڈرنگ پر منی ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے، منی ایکسچینج کمپنی کیخلاف تحقیقات دو ماہ سے جا ری تھیں۔

تحقیقات کے بعد الزرعونی ایکسچینج کمپنی کومنی لانڈرنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار پایا گیا ، عرب امارات کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ کمپنی کو 10 نومبر کو کام سے روک دیا گیا تھا، تحقیقات کے بعد لائسنس منسوخ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکا نے بھی 12 نومبر کو الطاف خانانی اور الزرعونی پر پابندی عائد کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.